مسافروں کے بہہ جانے کے خوف سے کشتی خالی کر انے کا حکم جاری کر نے میں دیر کر دی ، گرفتار کپتان ، نقصان پر جنوبی کوریا کے عوام سے معافی مانگتا ہوں ، کپتان لی جوسیوک کا انٹرویو
ہفتہ 19 اپریل 2014 14:39
سیئول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) جنوبی کوریا میں چند دن قبل ڈوبنے والی مسافر بردار کشتی کے زیر حراست کپتان نے کہا ہے کہ انھوں نے مسافروں کا پانی میں بہہ جانے کی خوف کی وجہ سے کشتی خالی کرانے کا حکم جاری کرنے میں دیر کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کے کپتان لی جو سیوک کو ان کے عملے کے دو ارکان سمیت گرفتار کیا گیا تھاحادثے میں اب تک 28 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے ،268 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
لاپتہ افراد میں بڑی تعداد میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں اس حادثے کے بعد 179 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔ واقعہ کی جاری تحقیقات کے دوران پتہ چلا تھا کہ جس وقت یہ بحری جہاز ڈوبا اس وقت اس کا کنٹرول ایک جونیئر اہلکار کے ہاتھ میں تھا۔بعد میں سرکاری وکلاء نے فیری کے کپتان اور عملے دیگر دو ارکان کی گرفتاری کیلئے عدالت سے وارنٹ جاری کرنے کو کہا تھا اور اب جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی کے کپتان لی جون سیوک اب زیر حراست ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.