رابی پیرزادہ کا انٹرنیشنل برانڈ کے ملبوسات کا سٹور بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 19 اپریل 2014 00:13

رابی پیرزادہ کا انٹرنیشنل برانڈ کے ملبوسات کا سٹور بنانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء)گلوکارہ و کمپیئر رابی پیرزادہ نے بیوٹی سیلون میں کامیابی کے بعد انٹرنیشنل برانڈ کے ملبوسات کا سٹور بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

گلوکارہ عنقریب اپنے انٹرنیشنل برانڈ کا افتتاح کریں گی۔ رابی پیرزادہ بیوٹی سیلون کو کامیابی سے چلانے کے بعد نئے بزنس پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل برانڈ کے ملبوسات بنانے والے ادارے سے معاہدہ کیا ہے۔