فلم ”میری کوم“ کی شوٹنگ میرے لئے مشکل سے مشکل ترین ہوتی جارہی ہے‘ پریانکا چوپڑا

ہفتہ 19 اپریل 2014 00:14

فلم ”میری کوم“ کی شوٹنگ میرے لئے مشکل سے مشکل ترین ہوتی جارہی ہے‘ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کیلئے فلم ”میری کوم“ کی شوٹنگ مشکل سے مشکل ترین بننا شروع ہوگئی۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ گذشتہ دو دن سے وہ فلم میری کوم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ شوٹنگ ان کیلئے مشکل سے مشکل ترین ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسے جیسے فلم کی شوٹنگ اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے مجھے اپنے کردار میں خود کو ڈھالنے کیلئے اور بھی زیادہ محنت کرنا پڑ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :