پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلائیڈ مے ویدرکے مشیر ہیمون سے معاہدہ کرلیا ،عامر خان مستقبل میں امریکی باکسر کے مقابل رنگ میں اترنا چاہتے ہیں ،رپورٹ
اتوار 20 اپریل 2014 13:35
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلائیڈ مے ویدرکے مشیر ہیمون سے معاہدہ کرلیا جس کا مقصد مے ویدر کے گراں قدرفائٹ کے لئے اپنی کارکردگی میں نکھار لانا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ویلٹرویٹ ڈویڑن میں ڈیبیو کیلئے مئی میں معروف باکسر فلائیڈ مے ویدر سے فائٹ کرنا چاہتے تھے جس میں ناکامی کے بعدانہوں نے مارکوس میڈنا کے خلاف اپنے لائٹ ویلٹر ویٹ اعزاز کے دفاع کا فیصلہ کیا ہے۔
عامر خان مستقبل میں امریکی باکسر کے مقابل رنگ میں اترنا چاہتے ہیں جو ممکنہ طور پر باکسنگ تاریخ کی مہنگی فائٹ میں شامل ہوگی تاہم مے ویدرسے ممکنہ فائٹ سے قبل کارکردگی بہتر بنانے کیلئے عامرخان نے ان کے مشیر ال ہیمون کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔(جاری ہے)
ال ہیمون کئی سال فلائیڈ مے ویدر کے مشیر رہے ہیں اور ان کے کیریئر کوعروج تک پہنچانے میں ہیمون نے اہم کردار ادا کیا ال ہیمون کے امریکی ٹی وی اور پروموٹرز سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ عامرخان کی پروموشن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
عامر خان نے ال ہیمون سے معاہدے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ان کی پروموشن کمپنی گولڈن بوائے سینتیس سالہ مے ویدر سے فائٹ طے کرنے میں ناکام ہوگئی۔عامرخان کیریئر کی 31 فائٹس میں 28 میں فتحیاب اور تین میں ناکام ہوئے۔ عامر خان نے کہا کہ وہ ال ہیمون سے معاہدے پر بے حد خوش ہیں-مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.