پشاور، 5 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا،دہشتگردوں سے خوفزدہ نہیں ، آئی جی

منگل 22 اپریل 2014 12:11

پشاور، 5 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا،دہشتگردوں سے خوفزدہ نہیں ، آئی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) پشاور میں پولیس وین اور ایمبولنس پر فائرنگ سے شہید پانچ اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، آئی جی ناصر درانی کہتے ہیں پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی سے نہیں ہٹے گی۔ پولیس لائن پشاور میں پانچوں شہید اہلکاروں کی میتیں قومی پرچم میں لپیٹ کر لائی گئیں ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی سمیت پولیس افسروں اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

گزشتہ رات متنی میں دہشت گردو ں کی فائرنگ سے چند اہلکار زخمی ہوئے ، انہیں ایمبولینس پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ بڈھ بیر کے قریب دہشت گردوں نے دوبارہ فائرنگ کر دی جس سے پانچ اہلکار اور ایمبولینس کا ڈرائیور شہید اور دو شہری شدید زخمی ہو گئے ۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :