ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا، شرجیل میمن

منگل 22 اپریل 2014 12:20

ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا، شرجیل میمن

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت کا فیصلہ اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے ہو گا ، دونوں جماعتوں میں کافی مفاہمت ہو گئی ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت کا فیصلہ اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں میں کافی مفاہمت ہو گئی ہے ۔ چند روز میں ایم کیو ایم کی شمولیت سے متعلق بات واضح ہو جائے گی ۔ جمہوریت پسند جماعتوں کا آپس میں مل کر کو کام کرنا اچھا اقدام ہے ۔ کراچی کے حالات پر کل قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بریفنگ دی ہے ۔ کراچی آپریشن ایم کیو ایم پیپلزپارٹی اتحاد سے متاثر نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ہے ۔ آپریشن کی وجہ سے کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے۔