چوری پر لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی، ٹرانسفارمرز اتارلیں گے،عابد شیر علی

منگل 22 اپریل 2014 13:38

چوری پر لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی، ٹرانسفارمرز اتارلیں گے،عابد شیر علی

سکھر: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ توانائی بحران کو کنٹرول کرنے کیلیے شروع کردہ اقدامات کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرانسمیشن لائن، گرڈ اسٹیشن کو بہتر بنانے کیلیے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے یونٹس چلنے سے اربوں روپے کی بچت ہوگی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کی شب آرائیں گرڈ اسٹیشن گیسٹ ہائوس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹرانسمیشن سسٹم انتہائی خستہ ہے، وہ16ہزارمیگا واٹ کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا،

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو معاہدے کے مطابق بجلی فراہم کی جائیگی، اضافی بجلی نہیں دی جائیگی، کے ای ایس سی کو اپنے پاور پلانٹ چلانے چاہیے، جن علاقوں میں بجلی کی چوری زیادہ ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ کی جائیگی اور ٹرانسفارمر بھی اتروائیں جائینگے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موازنہ ماضی کی حکومتوں کے ساتھ نہ کیا جائے، ماضی کی حکومتوں کے مقاصد کچھ اور تھے۔

انھوں نے کہاکہ سیپکو چیف کو 31مئی تک بجلی چوری کے خاتمے کا ٹاسک دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :