سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے ٹاورکی تعمیریکم مئی سے شروع ہوگی

منگل 22 اپریل 2014 14:42

سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے ٹاورکی تعمیریکم مئی سے شروع ہوگی

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22اپریل 2014ء) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں دنیا کے سب سے طویل قامت ٹاور کی تعمیر کا آغازیکم مئی سے ہوگا،اس کی لاگت کا تخمینہ ایک ارب تئیس کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے،تکمیل کے بعد اس ٹاور کی دوسو منزلیں ہوں گی،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ٹاور ایک کلومیٹر طویل ہوگا اور یہ دبئی میں تعمیرشدہ چھ سو فٹ طویل قامت برج خلیفہ کی جگہ لے گا،گینز بْک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ اس وقت انسانی ساختہ دنیا کا سب سے طویل قامت ٹاور ہے،جدہ میں بحیرہ احمر کے کنارے مملکت ٹاور کی تعمیر میں ستاون لاکھ مربع فٹ کنکریٹ اور اسی ہزار ٹن اسٹیل استعمال ہوگی۔

(جاری ہے)

اس میں ایک فائیوسٹارہوٹل ،اپارٹمنٹس ،دفاتر اور ایک آبزرویٹری ہوگی،تعمیراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ تاہم بالائی منازل پر کنکریٹ اور اسٹیل کو پہنچانا ایک چیلنج ہوگا،ماہرین کے مطابق جب برج خلیفہ کی تعمیر کی جارہی تھی تو ساٹھ لاکھ مکعب فٹ کنکریٹ کو رات کے وقت درجہ حرارت کم ہونے پر ایک سنگل پمپ کے ذریعے اوپر چڑھایا جاتا تھا،اس طرح سعودی عرب میں بھی اس ٹاور کی تعمیر میں اس آپشن کو استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ ساحل سمندر کے نزدیک ہونے کی وجہ سے نمکین پانی کے ساتھ ٹاور کے ڈھانچے کا کھڑا ہونا بھی ایک چیلنج ہوگا،تکمیل کے بعد اس ٹاور کی دوسو منزلیں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :