تھرازخود نوٹس کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ،حکومت نے جسٹس زاہد قربان علوی کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیکر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے ،درخواست گزار

منگل 22 اپریل 2014 20:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے تھر ازخود نوٹس کیس میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیشن کے خلاف پائلر کی درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ۔پائلر کی درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل فیصل صدیقی نے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نے تمام فریقین کو کمیشن سے متعلق نام دینے اور تجویز طلب کی تھی لیکن حکومت نے خود سے جسٹس زاہد قربان علوی کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دے کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے ۔

حکومت اقدامات سے عدالتی معاملات اثر انداز ہورہے ہیں اور ان احکامات کو سبوتاژ کیا جارہا ہے ۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سے 29اپریل تک جواب طلب کرلیا ۔