استاد نصرت فتح علی خان مرحوم نے قوالی پوری دنیا میں متعارف کروا ئی ،راحت فتح علی خان

بدھ 23 اپریل 2014 13:58

استاد نصرت فتح علی خان مرحوم نے قوالی پوری دنیا میں متعارف کروا ئی ،راحت ..

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ گائیک گلوکار استاد نصرت فتح علی خان مرحوم نے قوالی پوری دنیا میں متعارف کروا ئی ، میں خاندانی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے قوالی کے شعبے میں آیا ہوں ،بہت سے لوگ مجھے موسیقی کے استاد کا درجہ دیتے ہیں لیکن میں خود کو موسیقی جیسے دنیا کے مشکل ترین فن کا معمولی سا طالبعلم سمجھتا ہوں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلو کار اور دنیا بھرمیں سب سے زیادہ سنے جانے والے نصرت فتح علی خان قوال مرحوم کے جانشین استاد راحت فتح علی خان قوال نے ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

23اپریل 2014ء “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ، پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلو کار استاد راحت فتح علی خان نے کہا کہ قوالی میرا خاندانی کام ہے اور میرے بزرگ کئی صدیوں سے فن قوالی سے وابستہ ہونے کی وجہ سے بزرگان دین کی درگاہوں پر حاضریاں دے رہے ہیں اس لیے میں بھی اپنی خاندانی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے قوالی کے شعبہ میں آیا ہوں اور بزرگان دین کی درگاہوں پر حاضریاں دینے کے علاوہ بچپن سے ہی فن موسیقی میں منفرد مقام پانے کے لیے کوشاں ہوں ،انہوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان قوال مرحوم نے اپنے فن قوالی کو پوری دنیا میں متعارف کرایا اور ان کی وفات کے بعد جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی اس کا مجھ پر بہت پریشر تھا کیونکہ ان کے اور اپنی فیملی کے نام کو آگے بڑھانا میرے لیے ایک بہت بڑا چیلنج تھا جس کے لیے میں ہر لمحہ کوششیں کرتا رہتا ہوں ،آخر میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلو کار استاد راحت فتح علی خان نے کہا کہ انڈین فلم انڈسٹری میں بالی وڈ فلموں کے نئے گیتوں کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا کے بیشتر ممالک میں منعقدہ گرینڈ میوزیک پروگراموں میں پرفارمنس دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے -

متعلقہ عنوان :