صادق آباد میں مسافر وین کی ٹرالر سے ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 15 زخمی

بدھ 23 اپریل 2014 14:10

صادق آباد میں مسافر وین کی ٹرالر سے ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 15 زخمی

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) صادق آباد کے علاقے سنجار پور میں مسافر وین کی ٹرالر سے ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

صادق آباد سے سندھ کے شہر ڈہرکی جانے والی تیز رفتار مسافر وین سنجار پور میں کوٹ صفدر کے مقام پر سڑک پر پہلے الٹے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :