4G,3G اسپیکٹرم کی نیلامی؛ 6 مراحل بعد بھی بولی 90 کروڑ20 لاکھ ڈالرزسے نہ بڑھ سکی
بدھ 23 اپریل 2014 15:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اپریل 2014ء) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے 3G اور 4G اسپیکٹرم کی نیلامی جاری ہے تاہم 6 مراحل مکمل ہونے کے بعد بھی اب تک ان لائسنسوں کی مجموعی بولی 90 کروڑ 20 لاکھ 28 ڈالرز سے آگے نہ بڑھ سکی۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تھری جی کے 3 جبکہ فور جی کے 2 لائسنس کی نیلامی کا عمل جاری ہے جس میں ملک کی 4سیلولر کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، تھری جی اسپیکٹرم کے ایک لائسنس کی بنیادی قیمت 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ فور جی اسپیکٹرم کے ایک لائسنس کی بنیادی قیمت 21 کروڑ ڈالرز رکھی گئی ہے،یہ لائسنس 15 سال کی مدت کے لیے جاری کیے جائیں گے،فور جی لائسنس کی بولی میں حصہ لینے کے لئے تھری جی لائسنس لینا ضروری ہے، کامیاب بولی دہندہ کو 50 فیصد ادائیگی 30 دن اور بقایا ادائیگی 5 سال میں مساوی قسطوں میں کرنا ہوگی۔
(جاری ہے)
نیلامی کے آغاز سے قبل تمام پارٹیوں نے کم سے کم بنیادی رقم پر اپنی پیش کشیں جمع کرائی جس کے بعد بولی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو مختلف نشانات الاٹ کئے گئے، پیش کش جمع ہونے کے بعد الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے جیتنے والے کا اعلان کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل کا کہنا ہے کہ تھری جی اور فور جی کی نیلامی میں پارٹیز کی جانب سے بنیادی قیمت سے کہیں زیادہ پیشکش ملی ہیں، نیلامی کے اب تک 3 مراحل مکمل ہوچکے ہیں، مجموعی طور پر بولی 90 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.