پرویز مشرف مکا فات عمل کا شکار اور شیخ رشید نا قا بل اصلاح ہیں، خواجہ سعد رفیق ، صحا فی ملک کی نظریا تی اور پاک فوج ملک کی جغرا فیا ئی سرحدوں کے محا فظ ہیں ان کے درمیان تنا ؤ نہیں ہو نا چاہیے، میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلی خبر

بدھ 23 اپریل 2014 22:07

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2014ء) ریلوے کے وفا قی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف مکا فات عمل کا شکار اور شیخ رشید نا قا بل اصلاح ہیں اور پیپلز پا رٹی اور ایم کیو ایم کو عقد سوئم مبارک ہوسکھر ڈویزن کے انسپکشن کے موقع پر روہڑی ریلوے اسٹشین پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مشرف کا نام لیتے ہی ہمیں لال مسجد ، اکبربگٹی کا قتل اورسپریم کو رٹ کو رو ندنا نظر آ جا تا ہے میں اس کے اقتدار کے دوران بھی کہا کرتا تھا کہ وہ وقت آئے گا کہ وہ قانون کے کٹہرے میں ہوگا اگر میں مشرف کے با رے میں کچھ کہتا ہوں تو کہا جا تا ہے کہ ادارے پر تنقید کی جا رہی ہے مگر ایسا نہیں ہے ادارہ مقدس ہے اور جو سپاہی ملک کی سرحد کی حفا ظت کے لیے سینہ سپر ہوتا ہے وہ ہمارے لیے قابل احترام ہے اور جو قوم کے حقوق غضب کرے گا اس پر تو تنقید ہی ہو گی ان کا کہنا تھا کہ بار با ر فوج کا ذکر کر کے اسے متنازعہ نہ بنا یا جا ئے کیو نکہ اس وقت وہ اپنا آئینی وقانونی کردار ادا کر رہی ہے اسکے خلاف مشرف کے حواری اور وکلاء دھول اڑا رہے ہیں مگر ہم اس دھول کا حصہ نہیں بنیں گیاان کا کہنا تھا کہ صحا فی ملک کی نظریا تی اور پاک فوج ملک کی جغرا فیا ئی سرحدوں کے محا فظ ہیں ان کے درمیان تنا ؤ نہیں ہو نا چاہئے ان کے درمیان تلخی ختم کریں گے اور پل کا کردار ادا کریں گے ان کا کہنا تھا کہ مسلح مزاحمت کا روں کے ساتھ مزاکرات ایک دن ، ایک ہفتے یا ایک ماہ کا کام نہیں ہے وقت لگتا ہے ان کا کہنا تھا کہ جب ہم آئے تو ٹرینوں کی پنچولی دس فیصد ہے اس وقت ریلوے کے پاس جو لو کو موٹو بو ڑھے ہو چکے ہیں اور ہمیں جب ریلوے ملا تو وہ عظیم کبا ڑا خا نہ بن چکا تھا ان کا کہنا تھا کہ لو کو موٹو کی مر مت کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ اللہ دین کا چراغ رگڑا جا ئے گا اور سب کچھ بہتر ہوجا ئے گا اس میں کچھ وقت لگے گا چا ئنہ سے اٹھا ون لو کوموٹو ملنے ہیں جس میں سے صرف پانچ ملے ہیں بہتری آئے گی اور اس میں سے کچھ لو کوموٹو مال گا ڑیوں اور کچھ انجن مسافر ٹرینوں میں لگا ئے جا ئیں گے ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں برسا برس سے کو ئی سرما یہ کا ری نہیں کی گئی ہے اور جو کی گئی تھی اس کی منصو بہ بندی بھی غلط تھی ریلوے میں کلچرل تبدیلی لا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریکس کو بھی وہی گروپ نشا نہ بنا رہے ہیں جو گیس پا ئپ لا ئنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ریلوے ٹریک پر حا لیہ ہو نے والے تین حملوں کے ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں چو بیس گھنٹے میں مخصوص ایریا میں ہر فٹ کی چیکنگ کی جا تی ہے ان کا کہنا تھا کہ ریلوے سے سیا سی سفا ر اور پیسے کا کلچر ختم کر دیا ہے یہ ان لو گوں کا کلچر تھا جنہوں نے پانچ بار وفاق اور سات بار سندھ پر حکو مت کی انہوں نے کہا کہ ریلوے پو لیس میں سا ڑھے آٹھ سو اہلکا روں کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے اس بھرتی میں نہ پیسہ چلے گا اور نہ ہی کسی سائیں کی چلے گی ان کا کہنا تھا کہ گرمی کا موسم بڑا مشکل ہے جس میں ٹرینیں لیٹ ہو سکتی ہیں۔