چین میں دنیا کی تیز ترین لفٹ نصب کی جائیگی ، ٹیکنالوجی کمپنی ہٹاچی کااعلان

جمعرات 24 اپریل 2014 12:42

چین میں دنیا کی تیز ترین لفٹ نصب کی جائیگی ، ٹیکنالوجی کمپنی ہٹاچی کااعلان

لندن /بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل 2014ء) ٹیکنالوجی کمپنی ہٹاچی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی چین کے شہر گوانگ ڑو کی ایک عمارت میں 72 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی لفٹ نصب کریگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ لفٹ دنیا کی تیز ترین لفٹ ہو گی اور اس سیگوانگ ڑو سی ٹی ایف سینٹر کی 95ویں منزل تک 43 سیکنڈ میں پہنچا جا سکے گاگوانگ ژو میں یہ بلند عمارت 2016 میں مکمل ہو گی۔

ہٹاچی کا کہنا ہے کہ اس تیز ترین لفٹ میں ڈر نہیں لگے گا اور نہ ہی اس میں سوار افراد کے کان بند ہوں گے۔لفٹ ٹیکنالوجی کے ماہر ڈاکٹر جینا بارنے کا کہنا ہے کہ ہٹاچی کے لیے مسافروں کے آرام کو برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہو گا۔گوانگ ژو کی عمارت میں کْل 95 لفٹیں نصب کی جائیں گی جن میں سے دو لفٹیں تیز رفتار ہو گی۔

متعلقہ عنوان :