جب تک ملک میں آئین ہے اسلا می نظریا تی کو نسل کو کو ئی ختم نہیں کر سکتا، مولانا محمد خان شیرانی ،سندھ اسمبلی آئینی ادارہ ہے اس کے ارکان خو د دیکھیں کہ وہ اسلامی نظریا تی کو نسل کے خلاف جو قرار داد لا ئے ہیں وہ آئین کے مطابق ہے یااس کے مخالف ہے،کبھی کبھار کچھ لو گ جوش میں آکر اس طرح کرتے رہتے ہیں اور پا کستان میں آئین سے ہٹ کر اقدام کو ئی نئی بات نہیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

اتوار 27 اپریل 2014 20:19

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) ا سلامی نظریا تی کو نسل پا کستان کے چیئرمین مو لانا محمد خا ن شیر انی نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں آئین ہے اسلا می نظریا تی کو نسل کو کو ئی ختم نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی آئینی ادارہ ہے اس کے ارکان خو د دیکھیں کہ وہ اسلامی نظریا تی کو نسل کے خلاف جو قرار داد لا ئے ہیں وہ آئین کے مطابق ہے یااس کے مخالف ہے کبھی کبھار کچھ لو گ جوش میں آکر اس طرح کرتے رہتے ہیں اور پا کستان میں آئین سے ہٹ کر اقدام کو ئی نئی بات نہیں سکھر میں مدرسہ جامعہ غو ثیہ میں اسلامی نظریاتی کو نسل کے رکن مفتی ابراہیم قادری سے ملا قات کے مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کے بگاڑ میں بڑا حصہ اسٹیبلشمنٹ کا ہے اس کے بعد سب نے اپنی اپنی حیثیت کے مطابق اس میں اپنا حصہ ڈا لا ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ طا لبا نا ئیز یشن سے ٹکرا? چو تھی عالمی جنگ کے مترادف ہے جس سے ایک یا دو سالوں میں نہیں نمٹا جا سکتا کیو نکہ آج تک ہو نے وا لی تینوں عالمی جنگیں سالوں تک چلی ہیں اور اس جنگ کا مقصد اسلام کو بدنام کرنا اور اسلامی ممالک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے اور اس کے پیچھے دنیا بھر میں نیو ورلڈ آرڈرز کا طرز حکمرانی لا نا ہے جس میں ایک ہی چوہدری ہو گا جون 2006میں پینٹا گون سے نکلنے والے عسکری رسالے میں ایک ریٹا ئرڈ فو جی نے مسلم مماک کے نقشے اور کچھ مجوزہ نقشے بھی پیش کیے ہیں جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی یہ ایک مذاق ہے اس کا فا ئدہ اس کا کرایہ حا صل کر نے وا لوں کا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہما رے لو گ مغرب کی اندھی تقلید میں آگے بڑھ رہے ہیں مگر اتنا آگے نہیں بڑھنا چا ہیئے ان کا کہنا تھا کہ1961کے قانون جس کی بنیاد1959کا بیسک ڈیمو کریسی ایکٹ ہے میں نکاح کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا درکار نہیں ہے تا ہم اس میں یہ بھی ہے کہ اگر شادی شدہ شخص اگر نیا نکاح کرنا چاہتا ہے تو اسے 1959کے قانون کے مطابق چیئر مین کو درخوا ست دینا ہو گی کہ وہ اس سلسلے میں ثا لثی کو نسل تشکیل دے اور اس میں اپنی ضرو رت اور سہو لت بیان کر ے جس پر ثا لثی کو نسل کا فیصلہ عدالت کی بنیا د پر ہو گا بیوی کی اجا ز ت کی بنیاد پر نہیں ہو گا اجاز ت کے بغیر کر نے وا لے کو ایک سال قید یا پا نچ ہزار رو پے جرمانہ ہو گا یا پھر دو نوں سزائیں دی جا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :