ملائیشین حکومت نے لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کی حتمی رپورٹ جاری کردی

جمعہ 2 مئی 2014 15:12

ملائیشین حکومت نے لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کی حتمی رپورٹ جاری کردی

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء)ملائیشین حکومت نے لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کی حتمی رپورٹ جاری کردی ،میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ ملائشیا کے وزیرٹرانسپورٹ علمدارنے پیش کی ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رپورٹ کے بارے میں میڈیا کوتفصیلی آگاہ کیا،رپورٹ میں اقوام متحدہ کو کہا گیا کہ وہ ایوی ایشن کے عالمی نظام کا جائزہ لے اور کمرشل طیاروں کی ٹریکنگ کرنے کیلئے ایک نظام وضع کریں،رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر ریئل ٹائم ٹریکنگ کا نظام ہوتا تو ایئر فرانس کے بعد ملائیشن طیارہ بھی لاپتہ نہ ہوتا، وزارت ٹرانسپورٹ کے علمدار کا کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں یہ دوسرا موقعہ ہے جب جہاز لاپتہ ہوئے ہیں اور ان کا علم بھی نہیں ہوسکا ہے۔