دہشت گردی پر جلد قابو پالیں گے،سرتاج عزیز،دہشت گردی سے نمٹنے کی موجودہ مثال ماضی میں نہیں ملتی،وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ کی گفتگو

جمعہ 2 مئی 2014 22:34

دہشت گردی پر جلد قابو پالیں گے،سرتاج عزیز،دہشت گردی سے نمٹنے کی موجودہ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے کہاہے کہ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات کر رہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،لندن میں برطانوی نشریاتی ادارتے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جو اب ہو رہا ہے پہلے کبھی نہیں ہوا،انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جس فیصلہ کن انداز میں پچھلے نو ماہ میں نواز شریف کی حکومت نے سکیورٹی معاملات پر کام کیا ہے، پہلے کراچی میں پھر قومی سلامتی پالیسی ہے، نیکٹا بن رہی ہے سریع الحرکت فورس بن ر ہی ہے، جوائنٹ انٹیلیجنس آرگنائزیشن بن رہی ہے اور ان تمام سکیورٹی اقدامات سے مجھے امید ہے کہ ہم دہشت گردی پر قابو پا لیں گے۔

متعلقہ عنوان :