کراچی:تین تشدد زدہ لاشیں برآمد،ڈکیتی مزاحمت پر دو خواتین قتل،مقابلے میں دو ملزم ہلاک

اتوار 4 مئی 2014 12:19

کراچی:تین تشدد زدہ لاشیں برآمد،ڈکیتی مزاحمت پر دو خواتین قتل،مقابلے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو خواتین کو گولی مار دی ، پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے دو ملزم مارے گئے۔لیاری بہار کالونی سے ایک شخص کی تین روز پرانی لاش ملی ہے ۔ تین ہٹی پل کے قریب دھوبی گھاٹ اور کورنگی زمان ٹاون سے ایک ایک شخص کی بوری بند لاشیں ملی ہیں ، پولیس کے مطابق مقتولین کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں ۔

مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔رات گئے سی ویو سے لوٹنے والے ایک خاندان کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی ۔ اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔زخمی خواتین کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں ۔

(جاری ہے)

مقتولیں کی شناخت سعیدہ بانو اور انوشہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے دوران دو ملزم ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار فیصل پٹھان گروپ سے ہے۔مقتولین کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ملزموں کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :