عمران خان 11 مئی کے احتجاج کیلئے ہم سے رابطہ نہیں کرینگے،خورشید شاہ
اتوار 4 مئی 2014 12:50
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا یہ کہنا کہ پی پی ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہی ہے افسوسناک ہے۔ وہ ہماری اتحاد ی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 11 مئی کے احتجاج کے حوالے سے ہم سے رابطہ نہیں کرینگے۔سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شا ہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اب سندھ حکومت میں ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر ان کے ہیں مل بیٹھ کر مسئلہ کا حل نکالنا چاہئے ورنہ چھوٹے چھوٹے مسئلے بڑے بن جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدان وہ ہوتا ہے جو اپنے موقف پر قائم رہے،عمران خان پہلے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ، جیو اور جنگ گروپ کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے اب شاید ان کا ایجنڈا ہی تبدیل ہوچکا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان 11 مئی کے احتجاج کے حوالے سے ہم سے رابطہ نہیں کرینگے کیونکہ ان کا اور ہمارا ایجنڈا الگ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جیو اور جنگ گروپ نے ہمارے دور حکومت میں ہم پر بلا وجہ تنقید پی پی پی شہیدوں کی پارٹی ہے جو اس کے ساتھ برا کرتا ہے وہ یہیں پر سزا بھگتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پر بندش غلط روایت ہے صحافیوں کو بھی ذمہ دارانہ صحافت کرنی چاہئے۔کسی کی پگڑیاں نہ اچھالی جائیں مگر جیو کی یہ تاریخ رہی ہے ۔ پہلی بات جیو گروپ کے گرد گھیرا تنگ کیا ہے تو اب ان کو اچھے سیاستدان یاد آ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.