فلسطینی پر بندوق تاننے والا اڈرپوک سرائیلی سوشل میڈیا پر ہیروبن گیا، یو ٹیوب پروڈیو پوسٹ کرنے کا مقصد اسرائیلی فوج کی جارحیت کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنا تھا

اتوار 4 مئی 2014 13:11

فلسطینی پر بندوق تاننے والا اڈرپوک سرائیلی سوشل میڈیا پر ہیروبن گیا، ..

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے آباد کاری منصوبوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر اپنی بندوق تاننے والے اسرائیلی فوجی کی سوشل میڈیا پر تحسین کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں لوگوں نے ”میں ناہال بریگیڈ کے ڈیوڈ کی حمایت کرتا ہوں“ نامی فیس بک پیج کو لائک کیا اور سیکڑوں نے اس عنوان کے ساتھ اپنی تصاویر بھی بھیجیں،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کہانی چند روز قبل یو ٹیوب سے شروع ہوئی پھر مقامی ٹی وی پر آئی اور وہاں سے فیس بک پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، اعلیٰ سیاسی اہلکاروں کو اس قصہ کا نوٹس لینا پڑا جب یہ خبر مزید پھیل کر اسرائیلی اخباروں میں صفحہ اول کی زینت بن گئی، یہودی آباد کاری کے خلاف سرگرم فلسطینی نوجوان کے ایک گروپ نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دو فلسطینی نوجوان ایک اسرائیلی فوجی کی آنکھوں میں آنکھوں ڈالے کھڑے دکھائی دیے،جب ان میں سے ایک نوجوان آگے بڑہا تو اسرائیلی فوجی نے اپنی بندوق کا رخ دونوں فلسطینوں کی طرف اس انداز میں کیا جیسے کہ وہ انھیں شوٹ کرنے لگا ہے، اس یو ٹیوب وڈیو کا مقصد اسرائیلی فوج کی جارحیت کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنا تھا لیکن اسرائیل میں اس کے برعکس نتائج سامنے آئے،کئی تصاویر اسرائیلی فوج کی وردی میں اراکین کی تھیں جو کہتے ہیں کہ وہ خود کو فلسطینوں کی طرف سے روزانہ کیے جانے والے تشدد کے سامنے مایوس اور بے بس محسوس کرتے ہیں،سیاست اور احتجاج میں حصہ لینے کی اسرائیلی فوجیوں کو اجازت نہیں ہے لیکن کئی اہلکاروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے ایسے کاموں میں پھر بھی شامل ہوئے