عمر اکمل اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کیں، گفتگو

اتوار 4 مئی 2014 17:50

عمر اکمل اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،ملک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے عمر اکمل اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ۔ لاہور ائیر پورٹ پر عمر اکمل کے اہل خانہ نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

عمر اکمل شادی کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوئے تھے ۔ گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ حجاز مقدس میں ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کی جبکہ اس موقع پر اپنے اہل خانہ ،دوست احباب اور اپنی بہتر مستقبل کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگیں۔