پاکستان کی معیشت کو بھارت سے کوئی خطرہ نہیں،خرم دستگیر،حکومت نے نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے مختلف پروگرام شروع کئے ہیں ،گفتگو

اتوار 4 مئی 2014 20:32

پاکستان کی معیشت کو بھارت سے کوئی خطرہ نہیں،خرم دستگیر،حکومت نے نوجوانوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) وفاقی وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہاہے کہ حکومت صوبے میں رواں مالی سال میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے دو ارب روپے خرچ کررہی ہے،نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کامرس کے وزیر انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے ،اْنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پرائم منسٹر یوتھ لون سکیم سمیت مختلف پروگرام شروع کئے گئے ہیں ،اْنہوں نے کہا حکومت صوبے میں رواں مالی سال میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے دو ارب روپے خرچ کررہی ہے ،وفاقی وزیر تجارت نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو بھارت سے کوئی خطرہ نہیں،انہوں نے کہاکہ توانائی بحران کی رکاوٹوں کو ترقی کے راستے سے ہٹانا ہے، جون 2015کے بعد معاشی اصلاحات کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :