اوورسیز پاکستانیوں کا وزیر اعلی کو خراج تحسین،” شہبازشریف عوام کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتے ہیں، میٹروبس کا منصوبہ وسائل کا بہترین استعمال ہے “

اتوار 4 مئی 2014 20:42

اوورسیز پاکستانیوں کا وزیر اعلی کو خراج تحسین،” شہبازشریف عوام کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء)برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو صوبے کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لئے شاندار اقدمات کرنے پرز بردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت ایم جہانزیب سیفی نے کہا ہے کہ شہبازشریف عوام کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتے ہیں اور میٹروبس کا منصوبہ ناصرف لاہور کی خوبصورتی میں ایک نیا اضافہ ہے بلکہ قومی وسائل کا بہتر ین استعمال بھی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہورسمیت پنجاب بھر میں شہباز شریف نے عوامی مفاد کے منصوبے شروع کئے ہیں اوران کی تیزر فتار تکمیل کو بھی یقینی بنایا ہے ،برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کے لئے یہ بات باعث اعزاز ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے لئے ان تھک محنت اورلگن سے کام کررہے ہیں۔میٹرو بس منصوبے سے نہ صرف ہزاروں مسافروں کو روزانہ شاندار سفری سہولت میسر آئی ہے بلکہ ٹریفک کے مسائل سے بھی نجات ملی ہے ۔حکومت نے اگلے مرحلے میں جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی یہ منصوبہ شروع کردیا ہے جس سے وہاں کے مکینوں کی زندگی میں بھی آسانیاں پیدا ہوں گی۔جہانزیب سیفی نے پاکستان میں تحمل اور برداشت کے نئے سیاسی کلچر کی بھی تعریف کی ہے ۔