یوٹیوب پرعائد پابندی ختم کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی میں متفقہ طورپر منظور
منگل 6 مئی 2014 13:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) قومی اسمبلی نے وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب پر پابندی ختم کرنے کے لئے قرارداد متقفہ طور پر منظور کرلی۔ ڈپٹی اسپیکر مرتضٰی جاوید عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب پر سے پابندی اٹھانے کی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک میں یو ٹیوب پر پابندی ختم کردی ہے، یہ وقت لوگوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کا ہے اس لئے حکومت منافقت چھوڑ کر پابندی کو ہٹائے کیونکہ پاکستان میں پراکسی پر یو ٹیوب پر کام ہورہا ہے ۔
شازیہ مری کی قرارداد پر وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ حکومت یو ٹیوب پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن یہ معاملہ اس وقت سپریم کورٹ میں ہے، عدالت عظمیٰ نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یو ٹیوب کی بندش کے حوالے سے ہر کوئی دوسرے کے کورٹ میں بال پھینکنا چاہتا ہے حالانہ حقیقت یہ ہے کہ یو ٹیوب پر پابندی پیپلز پارٹی کے دور میں لگائی گئی، انہوں نے تجویز دی کہ اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتیں آپس میں بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کریں۔
سائرہ افضل کے جواب پر رکن اسمبلی علی رضا عابدی نے کہا کہ یو ٹیوب پر پابندی ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت عائد کی گئی تھی جسے اسی طرز کے دوسرے ایگزیکٹیو آرڈر سے ۃتایا جاسکتا ہے ، بعد ازاں قومی اسمبلی نے وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب پر پابندی ختم کرنے کے لئے قرارداد متقفہ طور پر منظور کرلی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.