جرمنی میں عیش پرست لڑکی اپنا نوزائیدہ بچہ قتل کرکے کلب چلی گئی
منگل 6 مئی 2014 17:24
برلن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6مئی 2014ء) جرمنی میں عیاش ماں نے اپنی زندگی کی راہ میں رکاوٹ جان کراپنے بچے کو پیدا ہونے کے آدھے گھنٹے بعد ہی گلا کاٹ کر قتل دیا اوراس کی لاش دریا میں پھینک کر خود ڈسکو چلی گئی۔
(جاری ہے)
جرمنی کی ریاست بویریا کے شہر ریگنسبرگ کی نادین کوئنیگ نامی 20 سالہ لڑکی الزام ہے کہ گزشتہ برس اس نے ایک بچے کو جنم دیا جس کا اس کے والدین کو بھی علم نہ تھا، پیدائش کے آدھے ہی گھنٹے بعد اس نے اپنے بچے کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کردیا اور اس کی لاش دریا میں پھینک کر ڈسکو کلب چلی گئی، پولیس نے بچے کی لاش ملنے کے 12 روز بعد شواہد کی مدد سے خاتون کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد اس پر بچے کے قتل کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔
وکیل استغاثہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ دنیا میں آنے والا بچہ نادین کوئنیگ کے لئے بہت بڑی ذمہ داری تھا جس سے عہدہ برا ہونا اس کے بس میں نہیں تھا اور اس بچے کی وجہ سے نا صرف اس کی زندگی پر انتہائی گہرے اثرات مرتب ہوتے بلکہ اس کی عیش پرستی پر بھی قدغن لگ سکتی تھی۔
لڑکی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسے خدشہ تھا کہ وہ جس طرح کی عیش و عشرت سے بھرپور زندگی گزار رہی ہے مستقبل میں اس کا بچہ اس میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.