دھاندلی کا نعرہ وہی لگاتے ہیں جن کے ’’پلے‘‘ کچھ نہیں ہوتا، فخرالدین جی ابراہیم

منگل 13 مئی 2014 13:11

دھاندلی کا نعرہ وہی لگاتے ہیں جن کے ’’پلے‘‘ کچھ نہیں ہوتا، فخرالدین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ یہ لوگ وہ بھی کھوسکتے ہیں جو ان کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ردعمل میں انکا کہنا تھا کہ افسوسناک ہے کہ جب سیاسی رہنماؤوں کے پلے اپنی سیاست اور ووٹرز کیلیے کچھ نہیں ہوتا وہ ’’خانہ پری‘‘ کے طور پردھاندلی کا نعرہ لگانا شروع کر دیتے ہیں، موجودہ الزامات کی حیثیت بھی ایسی ہی ہے، بعض اوقات باتوں کو عیاں کرنا بہتر ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :