پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، چار کارکن زخمی

جمعہ 16 مئی 2014 12:40

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، چار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کر رہی ہے ، ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس سے چار کارکن زخمی ہو گئے۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے پانچ منٹ کی مہلت کے بعد مظاہرین کو نادرا چوک تک آنے دیا گیا جہاں شاہ محمود قریشی نے خطاب بھی کیا۔

ریڈ ریڈ زون اور الیکشن کمیشن کے باہر سیکورٹی سخت ہے ، نقص امن کی صورت میں پولیس کو بھرپور کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے احتجاج کے موقع پر الیکشن کمیشن کے باہر اور ریڈ زون میں نو سو سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن آنے والے بڑے داخلی راستہ کو مکمل بند کر دیا گیا جبکہ ریڈ زون کی جانب آنے والے دیگر راستوں پر بھی داخلہ محدود کر دیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف عام گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ، الیکشن کمیشن عمارت کے اطراف خاردار تاریں بھی لگا دی گئی ہیں۔پولیس کو ہر صورت ریڈ زون میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور نقص امن کی صورت میں پولیس کو بھرپور کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔