میں روحوں سے خوفزدہ ہوتی ہوں‘ اداکارہ ایما رابرٹسن

جمعہ 16 مئی 2014 16:30

میں روحوں سے خوفزدہ ہوتی ہوں‘ اداکارہ ایما رابرٹسن

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2014ء)ہالی ووڈ اداکارہ ایما رابرٹسن کا کہنا ہے کہ وہ روحوں سے خوفزدہ ہوتی ہیں۔ 23 سالہ اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سنسنی خیز مویز کرکے روحوں سے اتنی خوفزدہ ہوں کہ جہاں بھی ہوتی ہوں اپنے اردگرد کے بارے میں بیحد محتاط رہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں جب بھی رات کو سونے جاتی ہوں تو پردوں کے پیچھے اور بیڈ کے نیچے کوئی دس مرتبہ دیکھتی ہوں پھر جا کے سوتی ہوں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جب بھی کوئی ہارر فلم کرتی ہوں اس سے پہلے فلم کی ٹیم مجھے پرسکون رہنے کیلئے پوری طرح تیار کرتی ہے۔