Live Updates

اسلام آباد ،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،کارکنوں کی ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش ، پولیس کا لاٹھی چارج ،چار کار کن زخمی ، الیکشن کمیشن کے سامنے پرامن احتجاج کرنے سے روکا گیا ،شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو ، احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،ریاستی طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے ،عمران کی تشدد کی مذمت

جمعہ 16 مئی 2014 19:13

اسلام آباد ،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا مبینہ دھاندلی کے خلاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دور ان ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں چار کارکن زخمی ہوگئے جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دور ان ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں چار کارکن زخمی ہوگئے تاہم شاہ محمود قریشی کی جانب سے پانچ منٹ کی مہلت کے بعد مظاہرین کو نادرا چوک تک آنے دیا گیا جہاں شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا ریڈ زون اور الیکشن کمیشن کے باہر سخت انتہائی سخت رہی ، نقص امن کی صورت میں پولیس کو بھرپور کارروائی کا حکم دیا گیا تھا تحریک انصاف کے احتجاج کے موقع پر الیکشن کمیشن کے باہر اور ریڈ زون میں نو سو سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے پولیس حکام کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف عام گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ، الیکشن کمیشن عمارت کے اطراف خاردار تاریں بھی لگا دی گئی تھیں اس موقع پر تحریک انصف کے کارکنوں نے انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے چیف کمشنر اسلام آباد جواد پال کوفون کیا اور طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی پر شکوہ کیا اجازت ملنے پر تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے پرامن احتجاج کرنے سے روکا گیا،تحریک انصاف کی ریلی سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب جانے والے راستوں کو خاردارتاریں بچھاکر بند کردیا گیا تھا دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،ریاستی طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے کارکنوں پرتشدد کی مذمت کی،عمران خان نے پولیس کے لاٹھی چارج سے رکن قومی اسمبلی امجد خان،تحریک انصاف کے میڈیا سیل کے انچارج چوہدری رضوان،علی اعوان سمیت دیگر کارکنوں کے زخمی ہونے پربرہمی کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے ریاستی طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات