لوڈشیڈنگ 2018 تک بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی ، کم ضرور ہوجائے گی ، خواجہ آصف ،سندھ کے ذمے 53 ارب، آزاد کشمیر پر 5ارب، پنجاب پر 4 ار ب اور خیبرپختونخوا پر 1ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 مئی 2014 19:13

لوڈشیڈنگ 2018 تک بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی ، کم ضرور ہوجائے گی ، خواجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2014ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ 2018 تک بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی ، کم ضرور ہوجائے گی۔اسلام آبا دمیں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ بجلی کی مد میں سالانہ ایک ہزا رار ب روپے کا نقصان ہورہاہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے سرکاری اداروں کے ذمے 53 ارب، آزاد کشمیر پر 5ارب، پنجاب پر 4 ار ب اور خیبرپختونخوا پر 1ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔توقع ہے کہ خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور پنجاب جون تک تمام واجبات ادا کریں گے۔ سندھ اور آزاد کشمیر سے وصولی کے بارے میں تحفظات ہیں،انہوں نے کہاکہ مارکیٹیں جلد بند کرنے کیلئے صوبوں کو وقت مقررکرنے کی ہدایت کی ہے۔