اپنی شہرت سے پیار ہے‘ شاہ رخ خان،پرائیویسی کی کوئی خواہش نہیں‘گھر کی بجائے مداحوں کو زیادہ مس کرتا ہوں‘ بالی ووڈ کنگ خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 مئی 2014 23:36

اپنی شہرت سے پیار ہے‘ شاہ رخ خان،پرائیویسی کی کوئی خواہش نہیں‘گھر ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2014ء) بالی ووڈ اداکار کنگ خان نے کہا ہے کہ میں اپنی شہرت سے خوش ہوں جبکہ پرائیویسی کی کوئی خواہش نہیں۔ ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں اپنی شہرت سے بہت پیار کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں گھر کی بجائے اپنے مداحوں کو زیادہ مس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پرائیویسی کی کوئی خواہش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے سٹار ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت بہت اچھا لگتا ہے جب میرے بہت سے مداح میرے اردگرد ہوتے ہیں اور ان میں سے کوئی مجھ سے آٹوگراف لیتا ہے تو کوئی ایک ساتھ لنچ کرنے کی دعوت دیتا ہے

متعلقہ عنوان :