کورین جہاز کے مالک مفرور کوریئن ٹائیکون کی بیٹی پیرس میں گرفتار

بدھ 28 مئی 2014 23:56

کورین جہاز کے مالک مفرور کوریئن ٹائیکون کی بیٹی پیرس میں گرفتار

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مئی۔2014ء) مفرور کورےئن ٹائیکون کی بیٹی جس پر گزشتہ ماہ کے کشتی حادثے کا ذمہ دار ہونے کا الزام ہے کو فرانس میں حراست میں لے لیا گیا ہے اور اسے عدالت کے سامنے پیش کیا جارہا ہے،یہ بات عدالتی ذریعہ نے بتائی۔

(جاری ہے)

47سالہ یوسومینا کو منگل کے روز عالمی وارنٹ گرفتاری کے تحت پیرس میں اس کی رہائشگاہ سے حراست میں لیا گیا۔ جج فیصلہ کرے گا کہ آیا اسے جنوبی کوریا کے حوالے کرنے سے متعلق فیصلے کو ملتوی کرتے ہوئے حراست میں رکھا جانا چاہئے۔یوسومینا گزشتہ ماہ سمندر میں ڈوبنے والے جہاز کے مالک کی بیٹی ہے جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔