مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر ذکا اشرف آگ بگولہ
جمعہ 30 مئی 2014 12:21
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30مئی 2014ء) مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر ذکا اشرف آگ بگولہ ہو گئے اور انہوں نے پی سی بی نے موجودہ چیف نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت کے دعوے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے عبوری حکم پرعہدہ چھوڑنے والے ذکا اشرف اپنی کردار کشی کی مہم پر خاصے برہم اور قانونی چارہ جوئی کیلیے وکلا سے مشاورت کررہے ہیں، پی سی بی کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے گذشتہ اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ انٹرنل آڈٹ رپورٹ میں ذکا اشرف دور کے 22ماہ میں 2کروڑکے بقایا جات کی نشاندہی ہوئی ہے،انھوں نے ٹورز ٹکٹوں کی خرید اور دیگر معاملات میں مبینہ مالی بے ضابطگی کی تھی، اس کی تحقیقات اور ریکوری کا اختیار نجم سیٹھی کو دیدیا گیا، اس سے قبل بھی ملتی جلتی اطلاعات کئی روز سے میڈیا میں گردش کررہی تھیں۔
(جاری ہے)
گذشتہ روز غیرملکی خبر رساں ادارے نے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ذکاء اشرف ان الزامات پر سخت برہم اور اسے کردار کشی کی مہم قرار دیتے ہیں،انھوں نے نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت کے دعوے پر مبنی الگ درخواست دائر کرنے کیلیے وکلا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل سمیت قریبی ساتھیوں سے مشاورت کی ہے،ذکاکا کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی اور عبوری مینجمنٹ کمیٹی نے ان کی شہرت داغدار کرنے کی کوشش کی۔
دوسری طرف عامر سہیل نے کہاکہ کوئی بھی معاملہ تھا تو انصاف کے تقاضے تب ہی پورے ہوتے جب ذکا اشرف کو بھی موقف واضح کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا لیکن بورڈ نے ایک انٹرنل آڈٹ کو بنیاد بناکر ان کی شخصیت پر کیچڑ اچھالا، بہتر ہوتا کہ الزام تراشی سے قبل ایکسٹرنل آڈٹ کے کوائف بھی سامنے لائے جاتے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.