Live Updates

تحریک انصاف کا انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج ، الیکشن کمیشن کا تابوت نذر آتش

جمعہ 30 مئی 2014 17:46

تحریک انصاف کا انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاج ، الیکشن کمیشن کا ..

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے آج بھی چار حلقوں میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف اسلام آبادمیں احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شیریں مزاری کی قیادت میں ریلی کا آغاز اسلام اباد میں پارٹی کے مرکزی دفترسے کیا ۔ ریلی کے شرکاء نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے الیکشن کمیشن کی جانب جانے کی کوشش کی لیکن اس مرتبہ پولیس بھی مکمل تیاری کے ساتھ ریڈزون میں موجود تھی اور الیکشن کمیشن جانے والے راستوں کو کنیٹنرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور الیکشن کمیشن کا تابوت بھی نذر آتش کیا ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات