ارجنٹینا: مردہ شخص چار سال بعد زندہ

جمعہ 30 مئی 2014 21:01

ارجنٹینا: مردہ شخص چار سال بعد زندہ

کورینٹس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) ارجنٹینا میں مردہ تصور کیا گیا ایک شخص فیس بک کے ذریعے چار سال بعد اپنے اہل خانہ سے جا ملا۔برطانوی اخبار مٍرر کی رپورٹ کے مطابق انتالیس سالہ یوروگوئے کے شہری فرنینڈو کیواس کو 2011 میں ارجنٹینا کے دورے پر تھے کہ ڈاکوؤں نے انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ اپنی یادداشت کھو بیٹھے تھے۔

فرنینڈو کو شدید زخمی حالت میں کورینٹس کے ایک مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے لے جایا گیا جہاں کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ان کے زخم اتنے گہرے تھے کہ ان کی جان مشکل سے ہی بچ پائی۔چھ ہفتے گزر جانے کے بعد ان کے اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کی تاہم فرنینڈو کا سراغ نہ مل سکا۔بعد میں اہل خانہ کی درخواست پر مقامی عدالت نے فرنینڈو کو مردہ قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم حال ہی میں فیس بک پر جاری ہونے والی تصاویر کے ذریعے ان کے ٹھکانے کا انکشاف ہوسکا۔ہسپتال کے ترجمان سوتیلو میراز کے مطابق زخموں کی وجہ سے فرنینڈو نہ ٹھیک سے چل پارہے تھے اور نہ بول پارہے تھے جبکہ انہیں اپنی ماضی کی زندگی کے بارے میں کچھ بھی یاد نہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی جیب میں ایک پرچہ تھا جس پر 'ولسن پریز' لکھا ہوا تھا جس کے باعث ہم نے فرنینڈو کو یہی نام دے دیا۔

ہسپتال کے اسٹاف کی مدد سے فرنینڈو کی تصاویر فیس بک پر شیئر کی گئیں جہاں فرنینڈو کے ساتھ مقیم شخص نے انہیں پہنچان لیا اور ہپستال سے رابطہ کیا۔بعدازاں ہسپتال انتظامیہ نے فرنینڈو کے والدین سے رابطہ کیا جنہوں نے اپنے بیٹے کو فوری طور پر پہنچا لیا۔فرنینڈو کی سینتیس سالہ بہن فوری طور پر ارجنٹینا روانہ ہوگئیں جن کے لیے یہ پورا واقعہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔فرنینڈو ابھی بھی زیر علاج ہیں تاہم انہیں گھر واپس لے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

برطانوی ویب سائٹ پر خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں