پنجاب کے بادشاہ تیاری کر لیں انکی پنکچروں کی منفی سیاست کے سبب انکا بوریا بستر گول ہونے کو ہے،پرویز خٹک

جمعہ 30 مئی 2014 21:40

پنجاب کے بادشاہ تیاری کر لیں انکی پنکچروں کی منفی سیاست کے سبب انکا ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مئی۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پنجاب میں پنڈی بھٹیاں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار کی کامیابی کو ملک بھر میں پارٹی کی بڑھتی ہوئے عوامی مقبولیت پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کاعکاس قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ پنجاب کے بادشاہ تیاری کر لیں کیونکہ انکی پنکچروں کی منفی سیاست کے سبب انکا بوریا بستر گول ہونے کو ہے سونامی پنجاب میں داخل ہو چکی ایک تہنیتی پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں صوبے میں تبدیلی کی جو لہر چلی ہے اسکے اثرات اب ملک بھر میں ظاہر ہونگے یہ سونامی پورے زور شور کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور عوام کی حمایت سے یہ پورے ملک میں پھیل رہی ہے اُنہوں نے کہا کہ عوام ملک میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری کرپشن، استحصال اور عوام کش پالیسیوں اور روایتی موروثی سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں تحریک انصاف کی صورت میں اُنہیں اُمید کی کرن نظر آئی ہے جس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خیبرپختونخو اکے غیور اور باشعور عوام نے تبدیلی کے سفر میں پہل کی ہے تاہم اب یہ تبدیلی پورے ملک میں پھیلے گی پنڈی بھٹیاں کے ضمنی انتخابات میں شاندا ر کامیابی پر پارٹی کے اُمیدوار کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی تخت پنجاب کا مکر و فریب بے نقاب کرنے اور قانون سازی کا حق بطریق احسن ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مخلصانہ کو ششیں کریں گے اور اداروں سے کرپشن و اقرباء پروری کے خاتمے اور انہیں عوامی توقعات کا آئینہ دار بنانے کے مشن میں پنجاب کے دیگر اپوزیشن ارکان اسمبلی کے ہمراہ ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :