شاہد کپور اور سوناکشی سنہا کے درمیان قربتیں دوبارہ بڑھنے لگیں

منگل 3 جون 2014 16:17

شاہد کپور اور سوناکشی سنہا کے درمیان قربتیں دوبارہ بڑھنے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جون 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ شاہد کپور اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے درمیان قربیتں ایک بار پھر سے بڑھنے لگیں ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں اداکارہ سوناکشی سنہا کی سالگرہ کے موقع پر شاہد کپور مہمان خصوصی تھے اور پارٹی ختم ہونے کے بعد شاہد کپور اور سوناکشی سنہا لانگ ڈرائیو پر چلے گئے۔

سوناکشی کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شاہد کپور اپنی دوست کی سالگرہ کی تقریب میں تاخیر سے شریک ہوئے اور پھر پارٹی ختم ہونے کے بعد دونوں ایک ساتھ لانگ ڈرائیو پر چلے گئے۔ شاہد سوناکشی کو بہت پسند کرتے ہیں لیکن دبنگ گرل اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کی مصروفیت کی وجہ سے کافی عرصے سے شاہد سے مل نہیں پا رہی تھیں لیکن اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب کے بعد دونوں نے کافی وقت ایک ساتھ گزارا۔

(جاری ہے)

سوناکشی سنہا نے اپنی گردن پر شاہد کپور کے نام کا ٹیٹو بھی گدوا رکھا تھا لیکن دونوں اداکاروں کی جانب سے اس خفیہ ملاقات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد کپور کے اس سے قبل بھی متعدد خواتین اداکاروں کے ساتھ تعلقات کی خبریں سامنے آتے رہی ہیں اور چند روز قبل ہی شاہد کپور کو اداکارہ جیکلین فرنینڈس کے ہمراہ ایک تقریب میں دیکھا گیا تھا جب کہ اس سے قبل انھیں پریانکا چوپڑا، نرگس فخری، بپاشا بھاسو اور کرینہ کپور کے ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔