سنگاپور ی کمپنیوں Catcha گروپ اور فرنٹئیر ڈیجیٹل ، پاکستانی رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام میں سر مایہ کا ر ی کا اعلان

منگل 3 جون 2014 16:48

سنگاپور ی کمپنیوں Catcha گروپ اور فرنٹئیر ڈیجیٹل ، پاکستانی رئیل اسٹیٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء)سنگاپوری کمپنی Catcha aur Frontier Digital نے معروف پاکستانی ویب پورٹل زمین ڈاٹ کام میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ دونوں ادارے زمین ڈاٹ کام کے ساتھ مل کر پاکستان میں مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ پاکستان کی دو بڑی کاروباری شخصیات ذیشان علی خان اور عمران علی خان نے 2006ء میں زمین ڈاٹ کام کا آغاز کیا تھا۔

فرانس کے ایک بڑے پراپرٹی ادارے سیلوگر ڈاٹ کام کے شریک بانی جیلز بلین چارڈ (Gilles Blanchard) نے 2012ء میں زمین ڈاٹ کام میں ایک بڑے سرمایہ کار گروپ کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا اور چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔اس عرصے کے دوران زمین ڈاٹ کام نے ترقی کا سفر جاری رکھا اور پاکستان میں پراپرٹی ادارے کے طور پر اہم اور نمایاں مقام حاصل کیا ۔

(جاری ہے)


Catcha گروپ جو آسیان ریجن میں آن لائن سرمایہ کاری کا وسیع تجربہ رکھتا ہے ۔

آسیان کے علاقے میں یہ گروپ کثیر سرمایہ کاری کر چکا ہے ۔آئی پراپرٹی گروپ ، آئی کار ایشیا ، آئی بائے اور Catchaمیڈیا اسی گروپ کی ذیلی کمپنیاں ہیں ۔یہ کمپنیاں آسیان ممالک میں نہ صرف تیزی سے ترقی کر رہی ہیں بلکہ ایک بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری بھی کر چکی ہیں ۔ فرنٹیئر ڈیجیٹل وینچرز بھی سرمایہ کاری کی اس دوڑ میں شامل رہی۔
گذشتہ دنوں Catchaگروپ کے سی ای او اور شریک بانی پیٹرک گروو نے بورڈز آف دائریکٹرز کے ہمراہ زمین ڈاٹ کام کے دفاتر کا دورہ کیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں دونوں اداروں نے ایک دوسرے کیساتھ شاندار کاروباری رفاقت پر خیر سگالی جذبات کا اظہار کیا اور Catcha گروپ نے زمین ڈاٹ کام کیساتھ مل کر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزاء قرار دیا ۔ اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے شریک بانی اور سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کو فخر ہے کہ اسے قابل اعتماد اور اچھی شہرت کے حامل Catcha گروپ اور فرنٹیئر ڈیجیٹل وینچرز جیسے اداروں کیساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس سفر میں شریک ہم اپنے تمام دوست اداروں کے شکر گزار ہیں۔پاکستانی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ ملک کی ترقی میں مزید اضافے کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں اور مستقبل میں یہ عمل جاری رکھیں گے ۔