اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر اپوزیشن نے آرام سے سنی ، کوئی شرابہ نہیں ہوا ، حکومتی اہداف کی کامیابی پر اراکین ڈیسک بجاتے رہے ، جمشید دستی نے بولنے کی کوشش کی سپیکر نے خاموش کرادیا

منگل 3 جون 2014 19:34

اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر اپوزیشن نے آرام سے سنی ، کوئی شرابہ نہیں ہوا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر کو اپوزیشن نے آرام سے سنا ، کوئی شور شرابہ نہیں کیا ، حکومتی اہداف کی کامیابی پر حکومتی اراکین ڈیسک بجاتے رہے ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے تقریر اردو میں کی ۔ اپوزیشن کی طرف سے کوئی ردعمل نہ آنے پر وزیر خزانہ نے سکون سے بجٹ پیش کیا ۔ جمشید دستی نے کچھ بولنے کی کوشش کی تاہم سپیکر نے انہیں خاموش کرادیا