الطاف حسین کی گرفتاری افسوسناک ہے،مولانا فضل الرحمن،وہ اپنا دفاع اچھے طریقے سے کرینگے،قیادت یا عوام کو کراچی کے حالات خراب کرنے کی ضرورت نہیں،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 3 جون 2014 19:48

الطاف حسین کی گرفتاری افسوسناک ہے،مولانا فضل الرحمن،وہ اپنا دفاع اچھے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری افسوسناک ہے تاہم وہ اپنا دفاع اچھے طریقے سے کرینگے،قیادت یا عوام کو کراچی کے حالات خراب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین باقاعدہ برطانوی شہری ہیں اور وہ ہم سے زیادہ اچھے طریقے سے وہاں کے قانون سے واقف ہیں،الطاف حسین بذات خود ایک اچھے لیڈر ہیں وہ نہیں چاہتے کہ کراچی کے حالات خراب ہوں انکی قیادت سمجھداری سے فیصلہ کرے گی۔