وفاقی بجٹ ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں10فیصد اضافہ ،کم از کم پنشن6ہزار روپے کردی گئی

منگل 3 جون 2014 19:53

وفاقی بجٹ ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں10فیصد اضافہ ،کم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کردیاگیا جبکہ کم از کم5ہزار پنشن سے بڑھا کر6ہزار کردی گئی،مزدور کی اجرت10ہزار سے بڑھا کر11ہزار روپے کردی گئی،بجٹ دستاویز کے مطابق گریڈ ایک سے 15تک ملازمین کو ماہانہ1ہزار روپے فکس میڈیکل الاؤنس دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گریڈ ایک سے چار کے ملازمین سے پری میچور اینکریمنٹ دی جائے گی جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کردیا جو ایڈہاک ریلیف کی صورت میں ملے گا

متعلقہ عنوان :