بجلی کے مختلف منصوبوں کیلئے 2 کھرب 58کروڑ روپے مختص،باشو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کیلئے ایک کروڑ ، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 25 ارب ، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 4 ارب 42کروڑ ، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 6 ارب 85کروڑ ، خیال خوڑ پراجیکٹ کیلئے 3 ارب 28 کروڑ ، تربیلا فور توسیعی منصوبہ کیلئے 8 ارب 92کروڑ 80لاکھ مختص،تقسیمی کمپنیوں کی جاری سکیموں کیلئے 31ارب 50کروڑ 20 لاکھ ، نئی سکیموں کیلئے 5ارب 46کروڑ رکھ دیئے گئے

منگل 3 جون 2014 21:53

بجلی کے مختلف منصوبوں کیلئے 2 کھرب 58کروڑ روپے مختص،باشو ہائیڈروپاور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) آئندہ مالی سال 2014-15 ء کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے واٹر اینڈ پاور ڈویژن کے شعبہ بجلی کے مختلف منصوبوں کیلئے 2 کھرب 58کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منگل کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے تحت واپڈا ہائیڈل کے 21 منصوبوں کیلئے 81 ارب 42کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں باشو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کیلئے ایک کروڑ روپے ، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرکیلئے 25 ارب روپے ، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 4 ارب 42کروڑ 30 لاکھ روپے ، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 6 ارب 85کروڑ روپے ، خیال خوڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 3 ارب 28 کروڑ 60لاکھ روپے ، تربیلا فور توسیعی منصوبہ کیلئے 8 ارب 92کروڑ 80لاکھ روپے ، تھاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 15کروڑ روپے جبکہ جنریشن کمپنیوں کے جاری منصوبوں کیلئے دو ارب 28کروڑ روپے اور تین نئی سکیموں کیلئے 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ این ٹی ڈی سی کی جاری سکیموں پر مجموعی طور پر39 ارب 92کروڑ 44 لاکھ روپے اور13 نئی سکیموں پر 18ارب 86کروڑ 75 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جاری سکیموں کیلئے 31ارب 50کروڑ 20 لاکھ روپے اور نئی سکیموں کیلئے 5ارب 46کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :