شیڈول سے ہٹ بجلی کی بندش کرنے کے الزام میں گرفتارلیسکوچیف ارشدر فیق اورڈائریکٹر آپریشنز محبوب علی کوچاردن کے جسمانی ریمانڈ پرایف ائی اے کے حوالے کردیا گیا

منگل 3 جون 2014 22:48

شیڈول سے ہٹ بجلی کی بندش کرنے کے الزام میں گرفتارلیسکوچیف ارشدر فیق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیڈول سے ہٹ بجلی کی بندش کرنے کے الزام میں گرفتارلیسکوچیف ارشدرفیق اورڈائریکٹر آپریشنز محبوب علی کوچاردن کے جسمانی ریمانڈ پرایف ائی اے کے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ سات جون کودوبارہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم جاری کیاہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان کودوپہرتین بجے کے قریب سخت سیکورٹی میں ضلع کچہری میں لاکرجوڈیشل مجسٹریٹ کے روبروپیش کیا ایف ائی اے کے وکیل خواجہ عدنان نے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ ملزمان نے وزیراعظم کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شیڈول سے ہٹ کرگھریلو صارفین کونو گھنٹے تک بجلی سے محروم رکھا اورمزکورہ بجلی صنعتوں کوفروخت کردی ملزمان کے بارے میں علم ہواہے کہ وہ کرپشن میں بھی ملوث ہیں جبکہ ٹرانسفارمرزخردبرد میں بھی ان سے تفتیش کرنا ہے لہذا عدالت سے استدعاہے کہ ملزمان کوچودہ روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کیاجائے اس موقع پرملزمان کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ملزمان کومخاطب کرتے ہوئے ملزمان پرلگائے گئے الزامات کے بارے میں دریافت کیاتو ملزمان نے موقف اختیارکیاکہ وہ کسی بھی کرپشن میں ملوث نہیں ہیں ہمیں تویہ بھی معلوم نہیں کہ ہمارے خلاف مقدمہ کیا درج کیاگیا ہے اورنہ ہی ہمیں مقدمہ کی نقول فراہم کی گئی ہیں ہمیں تواپنی قید میں رکھنے کے بعد آج عدالت میں پیش کردیاگیا ہے جس پرعدالت نے ملزمان کوفوری ایف آئی آرکی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر ملزمان کوایف ائی آر فراہم کردی گئی جس پرعدالت نے ملزمان کا چاردن کاریمانڈ جاری کردیا جس پرایف ائی اے کے وکیل نے متعددبارعدالت سے استدعاکی کہ ریمانڈ کے دن میں مزید دوروزیعنی چھ دن کاجاری کیاجائے مگر عدالت نے مزکورہ درخواست مستردکرتے ہوئے کہاکہ میں اناوئنس کرچکاہوں اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی ملزمان کودوبارہ سات جون کو عدالت میں پیش کاجائے جس کے بعد ایف ائی اے ملزمان کواپنے حصار میں لیکرگاڑیوں میں بیٹھا کرلے گئی جبکہ اس موقع پرمیڈیاکوبھی ملزمان سے بات کرنے کاموقع فراہم نہیں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :