حقیقی زندگی میں محبت میں گرفتار رنبیر اور کترینہ کی نئی تھرلر فلم ” جگا جاسوس“ کی پہلی جھلک ریلیز کردی گئی ،فلم کی شوٹنگ جنوبی افریقہ میں شروع ہوگئی ہے ، بالی ووڈ جوڑی کئی کامیاب فلمیں دے چکی ہے

منگل 3 جون 2014 23:21

حقیقی زندگی میں محبت میں گرفتار رنبیر اور کترینہ کی نئی تھرلر فلم ” ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون۔2014ء) حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار بالی ووڈ کی جوڑی رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی نئی تھرلر فلم جگا جاسوس کی پہلی جھلک ریلیز کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار انو راگ باسو کی اس جاسوسی فلم میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف مرکزی کرداروں میں نظر آئینگے جس کی شوٹنگ کا بھی جنوبی افریقہ میں باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے اس فلم کی پہلی جھلک بھی مداحوں کیلئے پیش کردی گئی ہے جس میں رنبیر ایک لمبا سا کوٹ پہنے کلین شیو میں جبکہ کترینہ بالوں کو سمیٹے آنکھوں پر نظر کا چشمہ لگائے جاسوسی کے مکمل موڈ میں ایکشن میں ہیں اس سے قبل یہ جوڑی عجب پریم کی غضب کہانی اور راج نیتی میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں جو کہ باکس آفس پر کامیاب فلمیں ثابت ہوئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :