کالعدم تحریک طالبان نے باجوڑ ایجنسی ، راولپنڈی میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ، باجوڑ ایجنسی میں فورسز سے جھڑپ میں 20فوجی شہید کر دیئے ، 10کی نعشیں ہمارے پاس ہیں ،ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد

بدھ 4 جون 2014 19:29

کالعدم تحریک طالبان نے باجوڑ ایجنسی ، راولپنڈی میں خودکش حملے کی ذمہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان نے راولپنڈی میں حساس ادارے کی گاڑی پر خودکش حملے کی ذمہ دار قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

نامعلوم مقام سے اُردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ یہ دونوں خودکش حملے وزیرستان میں فوجی بمباری کے ردعمل میں کئے گئے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ باجوڑ ایجنسی میں فورسزسے جھڑپ میں20فوجیوں کو شہید کر دیا ہے جن میں سے 10کی نعشیں ہمارے قبضے میں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہم 45دن سیز فائر پر قائم تھے لیکن حکومت نے سنجیدگی نہیں دکھائی ، اب بھی مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ، حکومت جب سنجیدہ ہو گئی ہم مذاکرات کریں گے ۔