باجوڑ میں سیکیورٹی فورسزپر بارودی سرنگ کے دھماکوں سے 2 اہلکار شہید

ہفتہ 7 جون 2014 11:50

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسزپر بارودی سرنگ کے دھماکوں سے 2 اہلکار شہید

باجوڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) نواگئی اور پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے دھماکوں سے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواگئی میں باڑہ کامرنگ اور پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کو سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی کرم ایجنسی سے پارا چنار جاتے ہوئے ایک گاڑی خومتہ کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :