سی آئی اے نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا

ہفتہ 7 جون 2014 12:05

سی آئی اے نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے سماجی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ عالمی رجحانات کے پیش نظر سی آئی اے نے باضابطہ طور پر فیس بک اور ٹوئٹر اکائونٹ بنا لیا ہےجس کا مقصد عوام کے ساتھ براہ راست بہتر رابطہ قائم کرناہے۔

(جاری ہے)

سی آئی اے کے ٹوئیٹر پرآتے ہی 90 منٹ سے بھی کم وقت میں 84 ہزار سے زائد فولورز ہوگئے جبکہ سی آئی اے کو فولو کرنے کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔

سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان پلیٹ فارمز کا حصہ بن کر ایجنسی عوام سے برارہ راست رابطہ جوڑ سکے گی اور ایجنسی کے مشن، تاریخ اور دیگرمعلومات فراہم کی جاسکے گی۔ اس سے قبل سی آئی اے کی ایک سرکاری ویب سائٹ کے علاوہ یوٹیوب اور فلیکر اکائونٹس بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :