توانائی بحران کا خاتمہ اور مضبوط معیشت حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے،پرویز رشید
ہفتہ 7 جون 2014 14:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ توانائی بحران کا خاتمہ اور مضبوط معیشت حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں توانائی کی پیداوار میں اضافے کے لیے دن رات کام جاری ہے ، ٹھوس حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد عوام تک پہنچے گے ۔
(جاری ہے)
ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور پرامن ماحول کے ساتھ مستحکم معیشت موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ عوام جمہوریت کے ثمرات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں، موجودہ حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت اور وثرن کے تحت کوئلہ، ہائیڈل، گیس اور دیگر ذرائع سے توانائی کی پیداوار کیلئے کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو سستی بجلی فراہم کی جا سکے۔
ا انہوں نے کہا کہ نندی پور، بھاشا، داسو، نیلم جہلم اور دیگر منصوبے مستقبل قریب میں مکمل ہو جائیں گے جن سے صارفین کیلئے 24 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرپشن اور بجلی چوری کے خاتمہ اور بہتر و مو ثر مینجمنٹ کے ذریعے بجلی کی تقسیم کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.