شاہ رخ نے دپیکا کو اپنی ضمانت پر سیکرٹری رکھ دی

ہفتہ 7 جون 2014 18:07

شاہ رخ نے دپیکا کو اپنی ضمانت پر سیکرٹری رکھ دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ہیپی نیوائیر کی کاسٹ پر زیادہ ہی مہربان ہیں۔ کوسٹارز کو گاڑی اور موٹرسائیکل تحفے میں دینے کے بعد پرسنل سیکرٹری کی تلاش میں پریشان دپیکا کو اپنی ضمانت پر سیکرٹری رکھ دی۔

(جاری ہے)

نئی فلم ہیپی نیو ائیر کی شوٹنگ میں مصروف اداکار نے جب اپنی ہیروئن دپیکا کو پرسنل سیکرٹری کے انتخاب کے لیے پریشان دیکھا تو اپنی ضمانت پر ایک پیشہ ورانہ سیکرٹری اداکارہ کو سونپ دی۔

کنگ خان اس سے پہلے ہیپی نیو ائیر کی ہدایتکارہ فرح خان کو گاڑی تحفے میں دے چکے ہیں جبکہ کو سٹار ابھیشک بچن کو بھی شاہ رخ نے موٹرسائیکل تحفے میں دی تھی۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم تئیس اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔: