خدشہ ہے اغواء کاروں نے رکن اسمبلی رانا جمیل کو تحریک طالبان پاکستان کو بیچ دیا ہو‘ وزیر قانون پنجاب،رانا جمیل کو پشتو اور اردو بولنے والوں نے اغواء کیا ،انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ کس کو اغواء کر رہے ہیں‘ رانا ثنا اللہ

ہفتہ 7 جون 2014 19:19

خدشہ ہے اغواء کاروں نے رکن اسمبلی رانا جمیل کو تحریک طالبان پاکستان ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2014ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل کو پشتو اور اردو بولنے والوں نے اغواء کیا ، خدشہ ہے کہ اغواء کاروں نے رکن اسمبلی رانا جمیل کو تحریک طالبان پاکستان کو بیچ دیا ہو۔

(جاری ہے)

نجی وی کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اغواء کاروں کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ کس کو اغواء کر رہے ہیں۔ اغواء کاروں نے مغوی کی اہلیہ کو بتایا تھا کہ تاوان بعد میں بتائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اغواء کاروں نے رکن اسمبلی کو تحریک طالبان پاکستان کو بیچ دیا ہو۔